حیدرآباد، 24 ستمبر: کانگریس پارٹی کے اراکین اسمبلی و قانون ساز کونسل کا ایک وفد جلد ہی ریاست میں تمام سرکاری ہسپتالوں کے دورے کریگا اور ان کے کام کاج پر حکومت کو ایک جامع رپورٹ پیش کریگا
کل ہند کانگریس کمیٹی کے سکریٹری پی سدھاکر ریڈی نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایتوں کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے - اسمبلی کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دورے میں پہلے حیدرآباد کے عثمانیہ جنرل اسپتال، گاندھی اسپتال اور نیلوفر اسپتال کا جایزہ لیا جاےگا
اسکے بعد وفد اضلاع کے تمام اسپتالوں کا دورہ کرکے حکومت کو تمام حقائق کے ساتھ ایک جامع رپورٹ پیش کریگا - انہونے نے کہا کی حالانکہ اسپتالوں پر حکومت کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے، لیکن وہاں سہولیات کی کمی ایک عام شکایت بن گی ہے
(آی.ین.ین)
No comments:
Post a Comment